Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بنوں، نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ صدر کی حدود میں واقع چکر منڈان میں نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چکر منڈان میں نامعلوم کار سواروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

واضح رہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو بنوں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں: پولیس اور شرپسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشتگرد ہلاک

اس سے قبل خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس چوکی دڑے پل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ پسپا کردیا۔

بنوں پولیس چوکی پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے جبکہ پولیس اہلکاروں کی بروقت جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دہشت گردی کے بڑھتے واقعات

واضح رہے کہ پاکستان گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی کی لپٹ میں ہے اور دہشت گردی کے ان سیکڑوں واقعات میں اب تک ہزاروں پاکستانی شہری اپنی جانیں دے چکے ہیں۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ صوبائی انسداد دہشت گردی فورس کے حراستی مرکز میں زیر حراست عسکریت پسندوں کی جانب سے اہلکاران اور افسران کو یرغمال بنائے جانے کے واقعہ کی وجہ سے خوف و ہراس میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

گزشتہ چند ماہ کے دوران دہشت گردی کے درجنوں واقعات پیش آئے جن میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس سمیت کئی شہری ہلاک ہوئے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) نے 27 دسمبر کو ملک میں موجود دہشت گردی کے خطرات کو بےاثر کرنے کے لیے انتھک اور بروقت جوابی اقدامات پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں