مسلم لیگ ن نے پنجاب اور کے پی کے اسمبلی کے انتخابات میں جانے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر ن لیگ شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کے لئے امیدواروں سے ٹکٹوں کی درخواستیں طلب کر لی ہیں اور امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ ٹکٹوں کے لیے درخواست 180 ایچ ماڈل ٹاؤن میں جمع کروائی جائے۔
صدر ن لیگ شہباز شریف نے ن لیگ کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے اور بھرپور انتخابی مہم چلانے کے لیے حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
شہباز شریف نے پنجاب اور کے پی کے میں امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دینے کے لیے پارلیمانی بورڈ کو بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ن لیگ کے امیدواروں کو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا نام لے کر انتخابی میدان میں اترنے کی تیاری کریں، مسلم لیگ ن عوام اور ملک کی خدمت کا نام ہے اور نوازشریف کی رہنمائی میں ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے، اب بھی سرخرو ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 30 اپریل کو ہوگی



















