Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکمرانوں کو ریاست کی نہیں اپنی سیاست کی فکر ہے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو ریاست کی نہیں اپنی سیاست کی فکر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ امریکا نے آئی ایم ایف سے معالاث پاکستان کو خود طے کرنے کا کہہ دیا ہے۔ ڈار 200 کا ڈالر کرنے آئے تھے 300کا کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز اور زرداری نے الیکشن امیداوروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلےکی عزت پاکستان میں جمہوریت کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، الیکشن سے فراریوں کو سپریم کورٹ کے کہٹرے میں کھڑا کیا جائے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پولیس نے علی بلال کی شہادت کا مقدمہ اُسکے والد کی بجائے پولیس کی مدعیت میں درج کیا جو مستقبل میں نگران حکومت کے گلے پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن مہم کے پہلے روز دفعہ 144 کا نفاذ انتخابات سے فرار کی کوشش ہے، شیخ رشید

انکا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو ریاست کی نہیں اپنی سیاست کی فکر ہے، عوام کان ام ہی ریاست ہے انتخاب ہی ملک کی بقاء ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے مفاد کے بجائے قومی مفاد اور استحکام کا سوچے قوم زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ نگران حکومت پی ڈی ایم کی بی ٹیم ہے، جوکچھ لاہور میں تشدد ہوا یہ اُس کا دفاع کرتے رہے، پاکستان میں کوئی ایسی دفعہ 144خونی نہیں ہوئی جس کا پرچہ پولیس کی مدعیت میں کٹا ہو۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے گورنر کو ریاست کا نمائندہ بننا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان کا نہیں پاکستان کو ایشیا پیسیفک اور انڈو پیسیفک کے درمیان سینڈوچ بنایا جارہا ہے۔

اس سے قبل بول نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بدمعاشوں نےشعیب شیخ کو گرفتار کرلیا ہے، الیکشن کروانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ میاں صاحب بزدل ہیں، ان سے بہادری لینے کی ضرورت نہیں۔

 سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا تھا کہ امریکا نے بھی کہا آئی ایم ایف کے معاملات خود طےکریں، عالمی ممالک بھی انہیں منہ نہیں لگا رہے۔

متعلقہ خبریں