Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں الیکشن کیلئے ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ شروع کر دی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں الیکشن کیلئے ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب کے تمام ڈویژنز میں آر اوز کی تربیت شروع کر دی گئی ہے؛ 36 ڈی آر اوز، 297 آر اوز، 594 اے آر اوز کی ٹریننگ شروع ہو گئی ہے۔

انتخابی عملے کی ایک روزہ ٹریننگ آج شام تک جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن کے تیار کردہ ماسٹرز ٹرینرز ٹریننگ دینگے۔

ٹریننگ میں انتخابی انعقاد، پولنگ کا عمل، الیکشنز ایکٹ سمیت اختیارات پر تربیت دی جائے گی۔

ڈی آر اوز، آر اوز، اے ار اوز کی زمہ داریوں سے ٹریننگ میں آگاہ کیا جائیگا۔

الیکشن کمیشن نے گذشتہ روز ڈی آر اوز، آر اوز سمیت اسسٹنٹ ریٹرنگ افسران تعینات کیے تھے۔

کل سے پنجاب بھر کی صوبائی اسمبلیوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے پولنگ 30 اپریل کو شیڈول ہے۔

ضرور پڑھیں؛ سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے، پرویز الہٰی

 

متعلقہ خبریں