Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کا محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کی پریس کانفرنس پر ردعمل

سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے  نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے ظل شاہ کی شہادت کے متعلق محسن تقوی اور آئی پنجاب کی پریس کانفرنس دیئے گئے بیانات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کسی بھی مہذب ملک میں ان جیسے بے شرموں کو نہ صرف اتنا جھوٹ بولنے پر بلکہ قوم کے ساتھ کھیلنےپر جیل بھیجا جا تا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ہی ہوتا ہے جب خطرناک لوگ ملک کو قبضے میں لے کر حکمرانی کرتے ہیں، یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہر کوئی ان کی طرح گونگا ہے۔

بعدازاں عمران خان نے ایک خصوصی گانا بھی پارٹی کے شہید کارکنان کے نام وقف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بدمعاش اور سائیکو پیتھ کے ہاتھوں ان کے وحشیانہ حراستی قتل کے خلاف احتجاج کرتے ہیں جو حراست میں تشدد اور قتل کی نگرانی کرتا ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے جاں بحق کارکن ظل شاہ کے بھائی نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کی۔

بول نیوز نے مرحوم کے بھائی سے سوال کیا کہ آپ کو پی ٹی آئی کی طرف سے کیا ایک کروڑ کی آفر ہوئی ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں کسی نے کوئی پیسوں کی آفر نہیں کی، ایسی کوئی آفر والد صاحب  کے علم میں بھی نہیں، اگر کوئی بات ہوتی تو ہمیں بتاتے۔

ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ پتا چل رہا تھا کہ ایکسیڈنٹ نہیں ہوا ہے، ایکسیڈنٹ میں ہڈیاں فریکچر ہوتی ہیں، بھائی کے سر کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی، حادثہ ہوتا تو ٹانگ میں بھی ضرور چوٹ لگتی، بھائی کے جسم پر 27 سے 28 چوٹیں تھیں۔

متعلقہ خبریں