سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کل کی انتخابی ریلی پاکستان کے عوام کیلئے ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور میں ایک بڑی ریلی کا اعلان کیا ہے اور یہ ریلی عمران خان کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کیلئے اور پاکستان کے عوام کیلئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ریلی حقیقی معنوں میں آزاد اور ایک جمہوری پاکستان کیلئے ہے، وہ پاکستان جہاں قانون کی حکمرانی ہو اور آئین کی بالادستی ہو۔
کل چیئرمین عمران خان نے لاہور میں ایک بڑی ریلی کا اعلان کیا ہے ۔یہ ریلی عمران خان کیلئے نہیں پاکستان کیلئے پاکستان کے عوام کیلئے ہے حقیقی معنوں میں آزاد اور ایک جمہوری پاکستان کیلئے ہے ۔وہ پاکستان جہاں قانون کی حکمرانی ہو اور آئین کی بالادستی ہو ۔ pic.twitter.com/ileRNXH7JM
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) March 11, 2023
ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے تمام تحریک انصاف کے کارکنوں کو دعوت دیتا ہوں کہ زمان پارک پہنچیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ ہم قانون اور آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، اسد قیصر
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ تاریخ کے اس اہم موقع پر عمران خان کے ساتھ اور لاہور کے کارکنان کے ساتھ یکجہتی کیلئے آپ سب زمان پارک پہنچیں۔



















