Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، محسن نقوی

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کی اجازت ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کی اجازت ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں کو صرف آج کیلئے محدود کیا گیا، آج شہر میں پی ایس ایل میچ، ٹیموں کی موومنٹ ہو گی، شہر میں آج میراتھن ریس کا ایونٹ بھی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کے تمام ایونٹس پہلے سے طے شدہ ہیں۔

ضرور پڑھیں؛ لاہور میں دفعہ 144 کا نفاذ غیر قانونی ہے، بابر اعوان

متعلقہ خبریں