ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات بحال ہونے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا اہم بیان سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات بحال ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ہم اس پیشرفت کا خیرمقدم کرتےہیں۔امن کےفروغ اور امت کےمابین اتحاد کیلئےروابطِ باہمی میں وسعت کی اپنی پالیسی کےتحت ہماری حکومت نےممکتِ سعودی عرب اور ایران کو بات چیت کیلئےقریب لانےکیلئےایک کوشش کی۔ہم اس سفارتی بریک تھرو میں چین کےکردار کو سراہتےہیں۔https://t.co/XSd3polNzJ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 12, 2023
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ امن کے فروغ اور امت کے مابین اتحاد کیلئے روابطِ باہمی میں وسعت کی اپنی پالیسی کے تحت ہماری حکومت نے ممکتِ سعودی عرب اور ایران کو بات چیت کیلئےقریب لانےکیلئے ایک کوشش کی، ہم اس سفارتی بریک تھرو میں چین کےکردار کو سراہتے ہیں۔



















