Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تحریک انصاف آج لاہور میں کپتان کی قیادت میں انتخابی ریلی نکالے گی

پاکستان تحریک انصاف آج لاہور میں انتخابی ریلی نکالے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ریلی کی قیادت کریں گے۔

انتخابی ریلی دوپہر 2 بجے زمان پارک سے داتا دربار تک نکالی جائے گی، ریلی کا آغاز زمان پارک سے ہو گا۔

ریلی کا راستے میں مختلف مقامات پر بھرپور استقبال کیا جائے گا۔

ریلی کے شرکاء کا دھرم پورہ چوک، گڑھی شاہو چوک، بوہڑ والا چوک، ریلوے اسٹیشن، سرکلر روڈ، دوموریا پل، دلی گیٹ، شالمی مارکیٹ، لوہاری گیٹ، اردو بازار، بھاٹی گیٹ، داتا دربار پر استقبال اور اختتام ہو گا۔

متعلقہ خبریں