امجد مجید اولکھ ڈی جی نیب لاہور تعینات ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب نے امجد مجید اولکھ کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔
نیب ہیڈکوارٹرز نے امجد مجید اولکھ کی ڈی جی نیب تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
گریڈ 20 کے افسر امجد مجید اولکھ کو فوری ڈی جی نیب لاہور کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سابق ڈی جی نیب علی سرفراز کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئی تھیں۔



















