محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شہر قائد میں 15 مارچ کے بعد سے مغربی سسٹم داخل ہوگا۔
شہر کا موسم خوشگوار ہوگا اور سمندری ہوائیں بھی بحال ہونا شروع ہوجائیں گی جبکہ 17 مارچ سے 19 مارچ تک بادل برسیں گے۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ تاریخوں پر زیادہ تر شمالی علاقہ جات اور اپر پنجاب میں بارش ہونے کے امکانات ہیں جبکہ جنوبی پنجاب میں بھی بارش کے امکانات موجود ہیں۔



















