Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی پی اور ایم کیو ایم کراچی والوں کو بےوقوف نہ بنائیں، حافظ نعیم

  امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پی پی اور ایم کیو ایم کراچی والوں کو بےوقوف نہ بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی پی نے ایم کیو ایم کو فیس سیونگ دینے کے لیے 53 یوسیز میں اضافے کا نوٹیفیکیشن نکالا ہے، جس میں تحریر ہے کہ آئندہ الیکشن کے لیے ہے۔

 

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ کراچی والوں کو دونوں مل کر بےوقوف نہ بنائیں، نئی مردم شماری کے بعد تو قومی، صوبائی، بلدیاتی سبھی حلقے اور ان کی تعداد از سر نو متعین کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں؛ آئین کے مطابق ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جا رہا، حافظ نعیم الرحمٰن

متعلقہ خبریں