چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بول ٹی وی پر غیر قانونی چھاپے کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے عوام ہماری طاقت ہیں اور عوام ایک بار پھر یہ دکھانے کے لیے باہر آئے ہیں کہ وہ حقیقی آزادی اور قانون کی حکمرانی کے لیے ہماری جدوجہد کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Our people are our strength & people have come out once again to show they stand with our struggle for Haqeeqi Azadi & rule of law. We strongly condemn the raid on Bol TV which again shows the growing fascism in Pak. pic.twitter.com/2xGP95i6iv
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 13, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ بول ٹی وی پر غیر قانونی چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہیں جو ایک بار پھر پاکستان میں بڑھتے ہوئے فاشزم کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ بول ٹی وی پر حکومت کا ایک اور حملہ
یہ بھی پڑھیں؛ بول نیوز ہیڈ آفس پر چھاپہ؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کی مزمت



















