Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئین کی حکمرانی نہ ہوئی تو خانہ جنگی ہوگی، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئین کی حکمرانی نہ ہوئی تو خانہ جنگی ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے پاکستان کی موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے، اُسکی 4 بڑی پارٹیاں ن لیگ، پی پی پی، اے این پی اور جمعیت اہلحدیث اپنے الگ نشان پر الیکشن لڑرہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو آئین کی حکم عدولی کرے گا وہ آرٹیکل 6 کی زدمیں آئے گا اور آئین کی حکمرانی نہیں ہوئی توخانہ جنگی ہوگی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  لاہور کی ریلی نے حق ادا کردیا ہے اور اب مینار پاکستان میں عدلیہ سے یکجہتی کا اظہار ہوگا لیکن عمران خان پر ہاتھ ڈالنے والے اُس کے نتیجے سے بھی باخبر رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکمرانوں کو ریاست کی نہیں اپنی سیاست کی فکر ہے، شیخ رشید

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے معاہدے میں بھی تاخیر ہوگئی ہے اور 7 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کی توثیق مسئلہ ہے تاہم امریکہ سے خیرات کن شرائط پر ملیں گی اس حوالے سے قوم کو اعتماد میں لینا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ  آئندہ 90 دن فیصلہ کن ہیں۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ سعودی عرب معافی مانگ کر بھاگنے او رلندن میں4 سال ہاؤس ریسٹ رہنے سے پاکستان میں اصولوں کے لیے جیل جانا قابل افتخار ہے۔

متعلقہ خبریں