پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فسطائیت جبر کی نئی حدوں کو چھورہی ہے، طاقت کے ایوان پی ٹی آئی کی طاقت سے لرز رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریلی کی راہ میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں، مجرموں کا گروہ ہمارے خلاف مقدمے بنارہا ہے، جھوٹے مقدمات کا مطلب ہمیں عدالتوں میں مصروف رکھنا ہے۔
فسطائیت جبر کی نئی حدوں کو چھو رہی ہےاور طاقت کےایوان PTIکی سیاسی قوت اور اسےمیسرعوامی تائید سےلرز رہےہیں۔سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہ دینےیا ہماری ریلی کی راہ میں روڑے اٹکانےکےعلاوہ مجرموں کاگروہ ہمارےخلاف جھوٹےمقدمےقائم کرتا چلا جارہا ہےتاکہ ہمیں عدالتوں میں ہی مصروف رکھ سکے۔ pic.twitter.com/M140fBrsu9
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 14, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کوریج سے محروم کرنے کیلئے میڈیا ہاؤسز پر دباؤ ڈالتے ہیں، کوئی چینل ہمیں کوریج دے تو اس پر حملہ کردیا جاتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا کیونکہ لاہور اپنا فیصلہ سنا چکا ہے، لوگ بڑی تعداد میں نکلے، 7گھنٹے تک ریلی میں پیدل چلتے رہے، لوگوں کا شکریہ، یہی وجہ ہے مجرموں کا گروہ خوفزدہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کا اتوار کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان
سابق وزیراعظم نے کہا کہ بار بار سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہیں، 8مارچ کو ہمارے کارکنان پر تشدد کر کے حملہ کیا گیا، ظل شاہ کو دوران حراست قتل کیا گیا۔
انکا کہنا ہے کہ ہمارے عوام ہی ہماری قوت ہیں اور یہ ثابت کرنے کیلئے کہ حقیقی آزادی اور قانون کی حکمرانی کی ہماری جدوجہد میں ہمارے شانہ بشانہ ہیں، وہ ایک مرتبہ پھر نکلے۔
یہ بھی پڑھیں: بدمعاشوں کا ٹولہ ہم سے خوفزدہ ہے، عمران خان
عمران خان نے مزید کہا کہ ہم بول ٹی وی کے دفتر پر چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فسطائیت کا عفریت نہایت تیزی سے پاکستان کو نِگل رہا ہے۔
اس سے قبل عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ لاہور اور خاص طور پر ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے تقریباً 7 گھنٹے تک ہماری ریلی کے ساتھ واک کی، بار بار اجازت سے انکار کرنا اور 8 مارچ کو ہمارے کارکنوں پر پر تشدد حملہ کرنا اور ظل شاہ کو حراست میں لے کر قتل کرنا، یہی وجہ ہے کہ بدمعاشوں کا یہ ٹولہ اور ان کے ہینڈلرز ہم سے بہت خوفزدہ ہے۔



















