Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب کے باسیوں کو پنجابی ثقافت کا دن بہت مبارک ہو، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے باسیوں کو پنجابی ثقافت کا دن بہت مبارک ہو۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سرسبز لہلہاتے کھیتوں کی سرزمین پنجاب کے باسیوں کو پنجابی ثقافت کا دن بہت مبارک ہو۔

وزیر اعظم نے کہا کہ صحرائے چولستان، سرزمینِ اولیاء ملتان، گوجرانوالہ کے پہلوانوں، فیصل آباد کے باذوق لوگوں، پوٹھوہار کے چاک و چوبند بہادر جوانوں اور زندہ دلانِ لاہور کے بغیر پاکستان کے وفاق کی قوسِ قزح کی خوبصورتی نا مکمل ہے۔

واضح رہے کہ آج پورے ملک میں پنجابی ثقافت کا دن منایا جا رہا ہے۔

ضرور پڑھیں؛ مریم نواز کا نواز شریف اور وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

متعلقہ خبریں