وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران ملک میں مؤثر قانون سازی اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے اس کی کلیدی اہمیت پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہء خیال بھی ہوا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔
ضرور پڑھیں؛ مریم نواز کا نواز شریف اور وزیر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال



















