Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مفاہمت کے سلسلے میں برف پگھلی ہے، صدر مملکت

صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مفاہمت کے سلسلے میں برف پگھلی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کونسل آف نیوزپیپر زایڈیٹرز کے وفد کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات ہوئی ہے جس دوران سی پی این ای کے عہدیدار اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان شامل تھے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے آرمی چیف کا کوئی پیغام عمران خان کو نہیں پہنچایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے اب بھی یقین ہے کہ پنجاب اور کے پی کے الیکشن وقت پر ہونگے، اس سلسلے میں کے پی کے گورنر سے ملاقات ہوئی ہے وہ آج الیکشن کی تاریخ دے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کی عمران خان سے ملاقات، موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

انہوں نے کہا کہ پچھلے سال عمران خان کو قومی اسمبلی نہ توڑنے کا مشورہ دیا تھا  لیکن ان کا پنجاب اور کے پی اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ درست تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زمان پارک جاکر ہمیشہ عمران خان کو سیاسی مفاہمت کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مفاہمت کے سلسلے میں برف پگھلی ہے۔

صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی پارٹیاں چور نہیں لیکن بعض پارٹیوں میں چور شامل ہیں، دنیا بھر میں آمدن سے زائد اثاثوں پر جواب دہی ہوتی ہے لیکن کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے لیکن حکومت نے نیب کو مفلوج کردیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ڈاکٹر عارف علوی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

صدر مملکت عارف علوی اور عمران خان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر آج کی ملاقات انتہائی اہمیت اختیار کر گئی۔

ملاقات کے درمیان ڈاکٹر عارف علوی نے 30 اپریل کو پنجاب اور عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی۔

متعلقہ خبریں