سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی جمع ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی بذریعہ وکیل جمع کروائے۔
گجرات شہر کے حلقہ پی پی 32 سے پرویز الہٰی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
مونس الہیٰ نے دو حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مونس الہیٰ نے حلقہ پی پی 32 جلالپور جٹاں اور حلقہ پی پی 34 کنجاہ سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہی نے بھی دو حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
قیصر الہٰی نے حلقہ پی پی 32 جلالپورجٹاں اور حلقہ پی پی 34 کنجاہ سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی، مونس الٰہی اور پرویز الہٰی کی اہلیہ نے بذریعہ وکیل کاغذات جمع کروائے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری سلیم سرور جوڑا نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔
چوہدری سلیم سرور جوڑا حلقہ پی پی 33 سے الیکشن لڑیں گے۔
کورنگ کینیڈیٹ کے لیے ان کے بیٹے سلیمان سلیم جوڑا نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔
ضرور پڑھیے؛ توشہ خانہ کا ریکارڈ کھل گیا تو شریف فیملی کےچاروں طبق روشن ہوجائینگے، پرویزالہیٰ



















