Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا ہے، شہباز گل

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے اور ان کی پارٹی نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا ہے اور وہ اب بھی احترام ہی کریں گے، یہ خون خرابہ کرنے کی کوششیں سمجھ سے باہر ہیں۔

 

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے مزید کہا کہ اس طرح کے وارنٹ نکلتے ہیں اور عدالتیں واپس بھی لیتی ہیں، یہ ایک جعلی کیس بنایا گیا ہے اور اب اسی میں گرفتاری کی کوشش۔۔۔ یہ اندھا انتقام ہے بس۔

یہ بھی پڑھیں؛ مریم نواز خود کو چیف الیکشن کمیشن سمجھ رہی ہیں، شہباز گل

متعلقہ خبریں