Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملتان؛ سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار

ملتان میں پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ممتازآباد نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان فرقان رمضان ولد محمد رمضان کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزم سے پسٹل 30 بور برآمد کر لیا گیا ہے۔

ملزم فرقان محلہ ناصر آباد ممتازآباد کا رہائشی ہے۔

ملزم نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے ویڈیو اپلوڈ کی تھی، اس کے خلاف تھانہ ممتاز آباد میں مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جا رہی ہے۔

 

متعلقہ خبریں