Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان اپنے آپ کو ریاست سے زیادہ طاقتور سمجھتے ہیں، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے آپ کو ریاست سے زیادہ طاقتور سمجھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان ملک کو انارکی کی طرف لے کر جا رہا ہے، عدالت کسی کو بلائے تو اس کو پیش ہونا پڑتا ہے، سیاسی ریلی کے لیے اس کے پاس وقت ہے طبیعت بھی بہتر ہے مگر گرفتاری کے وقت بیمار ہو جاتا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آئین کی پاسداری اور عدالتی احکامات پر عمل ضروری ہے، ایک سابق وزیر اعظم کا ایسا رویہ افسوسناک ہے، کل قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، تمام جج صاحبان کے لیے چیلنج ہے، جو شخص عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑائے کیا اس کو رلیف ملنا چاہیے؟ یہ سوالیہ نشان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان سازش کی بات کر رہے ہیں، انہوں نے آئین کی حفاظت کا حلف لیا ہے، ان کو ایسی بات نہیں کرنی چاہیے، پیپلز پارٹی نے کبھی عدالت پر حملہ نہیں کیا، شہید بھٹو کا عدالتی قتل ہوا، آصف زرداری اور فریال تالپور نے گرفتاریاں دیں، عدالتی پیشی پر دس ہزار ڈنڈہ بردار ہم بھی لا سکتے ہیں پر کیا یہ اسٹیٹ سے لڑنے کی کوشش نہیں؟

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو باہرنکلنے کی کال دینا کیا ثابت کرتا ہے کیا آپ ریاست سے زیادہ طاقتور ہو؟ عمران خان کے اپنے بچے لندن میں چھپے ہوئے ہیں، عمران خان جھوٹے پلستر اتارے، بچوں کو بلائے گلیل اور ڈنڈے ہاتھ میں دے۔

ضرور پڑھیں؛ عمران خان کے وارنٹ منسوخی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور

 

 

متعلقہ خبریں