محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعے کو گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ مغربی ہوائیں ملک میں آچکی ہیں جس کے باعث کراچی سمیت ملک بھر میں اب بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں 17 مارچ سے بارش کا امکان ہے، مغربی سسٹم کے زیر اثر مطلع جزوی ابر آلود ہے، شام کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمے نے کہا کہ شہر میں تیز بارش 17 تا 19 مارچ کے دوران ہو گی، اس دوران گرد آلود ہوائیں یا آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔
ادارے نے مزید کہا کہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی، شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہو گئی ہیں۔



















