Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ن لیگ سمیت کوئی جماعت الیکشن سے نہیں بھاگ سکتی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ سمیت کوئی جماعت الیکشن سے نہیں بھاگ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سی پی این ای کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار دو صوبوں میں الیکشن ہو رہے ہیں اور دومیں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت نے لکھ کر دیا ہے کہ دہشتگردی کا خطرہ ہے لیکن اب فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، الیکشن کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا اس پرعمل کریں گے کیونکہ ن لیگ سمیت کوئی جماعت الیکشن سے نہیں بھاگ سکتی ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ:

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط کا سامنا ہے لیکن آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جلد ہوجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کی دھجیاں اڑائیں لیکن آئی ایم ایف نے ہماری حکومت سے کہا معاہدے کو من وعن ماننا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کے دوران فوج کی تعیناتی یقینی بنائی جائے گی، الیکشن کمیشن

وزیراعظم نے کہا کہ  تاثر تھا کہ ہم حکومت نہیں چلاسکتے لیکن آگے بڑھ رہے ہیں اور حکومتی اقدامات کفایت شعاری کی جانب گامزن ہیں، امید ہے پوری لیڈرشپ ہمارا ساتھ دے گی۔

عمران خان:

ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، وہ ریلیوں میں جاسکتے ہیں لیکن عدالتوں میں جانا انکے لیے محال ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے جعلی مقدمات بنائے جس میں نوازشریف روزانہ پیش ہوتے تھے، رانا ثناء کو جھوٹے کیسز میں عدالتوں میں گھسیٹا جاتا تھا جہاں ان کو انکے گھرکا کھانا نہیں ملتا تھا جبکہ جیل قوانین میں ہے جب تک ملزم مجرم نہیں بنتا کھانا گھر سے ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور شہزاد اکبر نے بے بنیاد کیسز بنائے تھے جس میں نواز شریف کو ہر روز ٹرائل کورٹ بلایا جاتا تھا لیکن کبھی کسی نےکہابیمارہوں عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گا؟

متعلقہ خبریں