Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنوبی وزیرستان : دہشتگردو ں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،8 دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں 8 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے زنگرہ میں خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا ہے کلیئرنس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے شدید تبادلے سے دو بچے شہید جبکہ دو فوجی جوان بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں