Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلدیاتی الیکشن، سندھ کے 15 اضلاع میں ری پولنگ کیلئے فوج تعینات کرنے کی درخواست

بلدیاتی الیکشن کی پیش نظر سندھ کے 15 اضلاع میں ری پولنگ کیلئے فوج تعینات کرنے کی درخواست کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے 15 اضلاع کے مختلف بلدیاتی حلقوں متعدد پولنگ اسٹیشن پر ری پول کی پیش نظر الیکشن کمیشن سندھ کا چیف سیکریٹری کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

 

خط میں درخواست کی گئی ہے کہ پولنگ اسٹیشن پر ری پول کے لیے رینجرز  تعینات کی جائے اور موجودہ حالات سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں ری پول کے لیے سیکورٹی انتظامات بڑھائے جائیں۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی ری پول کے لیے فوج کی کوئیک ریسپانس فورس کےطور پر تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ مختلف پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ 26 مارچ کو ہوگئی۔

متعلقہ خبریں