Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتظامیہ نے عدالتی احکامات کی پامالی کی تو ان کا سامنا عوام کے لشکر سے ہو گا، مسرت چیمہ

پنجاب حکومت کی سابق ترجمان و تحریک انصاف کی رہنما مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے عدالتی احکامات کی پامالی کی تو ان کا سامنا عوام کے لشکر سے ہو گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اطلاعات آرہی ہیں کہ ایک بار پھر زمان پارک آنے والے راستے بند کیے جا رہے ہیں اور پنجاب بھر کی اہم شاہراہوں پر بھی کنٹینر پہنچائے جا رہے ہیں۔

مسرت چیمہ نے کہا کہ ہم انہیں خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ جیسے ہم نے پہلے قوم کے لیڈر کا دفاع کیا اب بھی کریں گے، ہم اپنی جان بھی قربان کر دیں گے پر پاکستان کا مستقبل ان چند خاندانوں کے پاس گروی نہیں رکھنے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے کل تک انتظامیہ کو کسی بھی آپریشن سے روکا ہے لیکن اگر اس انتظامیہ نے عدالتی احکامات کی پامالی کی تو ان کا سامنا عوام کے لشکر سے ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن تو کروانے پڑیں گے چاہے مریم صفدر کو جتنا مرضی غشی کے دورے پڑیں۔

ضرور پڑھیں؛ زمان پارک میں ہنگامہ آرائی، عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین پر مقدمہ درج

متعلقہ خبریں