Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

13 کرپٹ ترین جماعتیں اپنی عیاشیوں کی خاطر غریب عوام کا خون چوس رہی ہیں، عندلیب عباس

تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے کہا ہے کہ 13 کرپٹ ترین جماعتیں اپنی عیاشیوں کی خاطر غریب عوام کا خون چوس رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عندلیب عباس نے اپنے بیان میں کہا کہ ظالم حکمران پیٹرولیم مصنوعات ظالمانہ قیمتوں میں اضافہ کو فی الفور واپس لے، اسحاق ڈار مسلسل غریب عوام کا معاشی قتل کرنے کے درپے ہے۔

عندلیب عباس نے کہا کہ شہباز سرکار نے غریب دشمنی کی انتہا کر دی ہے، شہباز سرکار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب عوام سے کھلی دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا گیا۔

ضرور پڑھیں؛ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا

متعلقہ خبریں