Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام مردم شماری کرنے والے عملے کے ساتھ تعاون کرے، یہ قومی فریضہ ہے، مزمل اسلم

ماہر معاشیات مزمل اسلم نے کہا ہے کہ عوام مردم شماری کرنے والے عملے کے ساتھ تعاون کرے، یہ قومی فریضہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہر معاشیات مزمل اسلم نے مردم شماری کرنے والے عملے کے ساتھ ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ یہ صاحب میرے ساتھ کافی تعاون کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ہی علاقے میں جب یہ لوگ جاتے ہیں تو لوگوں کا برتاؤ بہت برا ہوتا ہے، کوئی کہتا ہے کہ گیٹ کو ہاتھ نہیں لگاؤ، نیند کیوں خراب کر رہے ہو۔

مزمل اسلم نے کہا کہ یہ قومی فریضہ ادا کرنے آئے ہیں تو کیسے پتا لگے گا کہ اس ملک کی شہر کی محلے کی آبادی کتنی ہے؟ اور پھر منصفانہ الیکشن نہیں ہونگے، پھر لوگ شور کریں گے چیخیں ماریں گے۔

مردم شماری کے عملے نے کہا کہ ایک صاحب نے مجھے کہا کہ اگر گیٹ پر آئے تو آپ کو گولی مار دوں گا، آپ کی حد صرف روڈ ہے، ہم نے کہا کہ ہم ٹیچر حضرات ہیں، لوگوں کا رویہ بہت برا تھا۔

متعلقہ خبریں