خان پور میں شوگر مل میں آگ لگ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خان پور حمزہ شوگر ملز کی بکاس کو آگ لگ گئی ہے، 4 ایمبولینس اور فائر فائٹر آگ بجھانے میں مصروف ہیں لیکن تیز ہوا کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے اور آگ دیگر حصوں میں پھیل رہی ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں کولنگ کے عمل میں مصروف ہے۔



















