Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم، اہم بلوں کی منظوری دے دی گئی

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم بلوں کی منظوری سمیت اہم فیصلوں کی توثیق کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا طلب کیا جانے والا اہم اجلاس  اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

دوران اجلاس جاری کئے جانے والے 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا جبکہ ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران کابینہ کی جانب سے وکلاء تحفظ بل 2023 کی منظوری دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کی بجلی صارفین سے فیول چارجز وصول کرنے کی منظوری

اس کے علاوہ سعودی عرب کو مطلوب ملزم وسیم اسلم کی حوالگی کی منظوری سمیت سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی ہے جبکہ کپاس کی مداخلتی قیمت آٹھ ہزار پانچ سو روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے این ڈی ایم اے کو 10 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری سمیت سوئی نادرن کو کمرشل بینکوں کے قرضوں کے حصول کے لیے 50 ارب روپے بینک گارنٹی دینے کی منظوری دے دی۔

علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے ایس ای سی پی کے دیگر اتھارٹیز کے ساتھ دستخط شدہ معاہدوں اور یادداشتوں کی منظوری دے دی ہے جبکہ ایس ایم ای بینک بند کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

خیال رہے کہ کابینہ اجلاس کے حوالے سے 5 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا تھا سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی دیگر اتھارٹیز کے ساتھ دستخط شدہ یادشتوں کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

دوران اجلاس ملزم وسیم اسلم کی انٹرپول کے ذریعہ سعودی عرب کو حوالگی کا معاملہ پر بھی غور ہوگا اور پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھگ کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری لی جائے گی۔

اس کے علاوہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 13 مارچ کے فیصلوں کی توثیق سمیت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 14 اور 15 مارچ کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ  ہے۔

متعلقہ خبریں