Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد پیشی کیلئے روانہ

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی رہائش زمان پارک سے اسلام آباد پیشی کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، اس دوران کارکنان کی بڑی تعداد اپنے کپتان سے اظہار یکجہتی کے لئے ان کے ساتھ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان توشہ خانہ کیس میں عدالت میں پیشی کے لیے ہفتے کو لاہور سے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

عمران خان کا ٹوئٹ:

اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پر لاہور میں کارکنوں کی عشق کے سڑکوں پر دھمال کی ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ یہ ویڈیو ساری زندگی میرے ساتھ رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنسو گیس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ناچتے ہوئے اور سر پر پانی ڈالتے ہوئے یہ نوجوان آزادی کے لیے پرجوش تھے،ماشاءاللہ یہ قوم بالآخر جاگ رہی ہے اور اپنی آزادی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔

قافلے میں شامل جیمر گاڑیاں رک گئیں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قافلے میں شامل جیمر گاڑیاں رک گئیں ہیں ۔

کلر کہار کے مقام پر ایک جیمر گاڑی کا ٹائر برسٹ اور دوسری پنکچر ہوگئی ہے اس کے علاوہ قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ  بھی پیش آیا ہے۔

توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کیے تھے اور عمران خان کا رضاکارانہ طور پر پیش ہونے کا بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ نے قبول کر لیا تھا۔

عدالت نے آج عمران خان کو عدالتی وقت کے مطابق آج ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں