Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد: جی الیون میں انٹرنیٹ سروس بند

اسلام آباد، سیکیورٹی خدشات کے باعث سیکٹر جی الیون میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی آج توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے باعث عدالتی حکم پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

 

سیکیورٹی انتظامات کی پیش نظر شہر میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہےجبکہ جی الیون میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی کیلئے عدالتی احکامات پر عمل کررہے ہیں، آئی جی اسلام آباد

جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف کی تمام سڑکوں کو سیل کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی اور کنٹینرز لگا کر راستوں کو بھی بند کر دیا گیا۔

جوڈیشل کمپلیکس جانے کے لیے صرف سری نگر ہائی وے کا راستہ کھلا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے فراہم کردہ فہرست کے مطابق پارٹی رہنماؤں کو داخلے کی اجازت دی جائے گی، ان کے علاوہ پی ٹی آئی کے کسی رہنما یا کارکن کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہعمران خان کی گاڑی کے ساتھ آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کے داخلے پر بھی پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ جی الیون چوک پر قیدی وین پہنچا دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں