Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میرے گھر کے تقدس کو پامال کیا گیا ہے، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میرے گھر کا تقدس پامال کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ک  آج میرے گھر پر حملہ کیا گیا جو توہین عدالت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ ہمارے لوگوں میں سے ایک کے ساتھ ایک ایس پی سرچ وارنٹ نافذ کرے گا۔

عمران خان نے کہا کہ انہوں نے کس قانون کے تحت گیٹ توڑا، درخت اکھاڑ دیئے، میرے گھر کا تقدس پامال کیا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ بھاری ہتھیاروں سے لیس میرے گھر میں گھس گئے، حملہ میرے گھر پر اس وقت کیا جب میں اسلام آباد کی عدالت کیلئے روانہ ہوا، بشریٰ بی بی غیر سیاسی خاتون ہیں، گھر میں اکیلی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ چادر اور چارردیواری کی حرمت کے اسلامی اصول کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ اپنے کارکنوں اور گھریلو عملے کے تشدد کیخلاف عدلیہ کے سامنے یہ معاملہ اٹھانے جا رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں؛ لاہور: زمان پارک پر آپریشن، پولیس عمران خان کے گھر میں داخل

متعلقہ خبریں