میلسی میں ٹرالی رکشہ اور ٹرالر میں خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جانبحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ میلس میں میتلا چوک کے قریب پیش آیا جہاں ٹرالی رکشہ اور ٹرالر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں3 افراد جانبحق جبکہ 2 زخمی ہیں، جانبحق ہونے والوں میں ایک ہی فیملی کے 6 ماہ کا بچہ اور 2 خواتین شامل ہیں۔
جانبحق ہونے والوں میں 20 سالہ امرین بی بی، 8 سالہ نمرہ بی بی اور 8 ماہ کا نواب علی شامل ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں 15 سالہ لیلی بی بی اور 45 سالہ کاہلوں بی بی شامل ہے اور جانبحق اور زخمیوں کو ٹی آیچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثہ ٹرالر ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا جبکہ رکشہ اسی خاندان کا سربراہ رمضان چلا رہا تھا۔
حادثہ کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹرالر تحویل میں لے لیا ہے۔



















