Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

شہر قائد میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 20.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں تاحال سمندری ہوائیں معطل ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں آج شام گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوسکتی ہے جبکہ شہر کے مضافات میں کل بھی تیز بارش دیکھنے میں آئی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے سسٹم ملک سے نکل جائے گا، پھر ایک اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 22 مارچ سے ملک کا رخ کرے گا اور اپریل کے پہلے ہفتے تک ملک میں گاہے بگاہے سسٹم آئیں گے۔

دوسری جانب ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ  بلوچستان، جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دو روز قبل کراچی میں سال 2023 کی پہلی بارش کا آغاز ہوا تھا جس دوران شہر کے شمالی علاقوں میں ابر رحمت برسی اور ژالہ باری بھی ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ 17 تا 19 مارچ سندھ بھر سمیت کراچی میں بارش کا امکان ہے اور اس دوران گرد آلود ہوائیں یا آندھی بھی چلے گی ۔

محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ 17 تا 19 مارچ گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے تاہم شہر میں بارش کے دوران درجہ حرارت چند ڈگری گر سکتا ہے ۔

گزشتہ روز پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہا۔

واضح رہے کہ ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر رکھی ہے ۔

متعلقہ خبریں