وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے آئی ایم ایف سے کیے معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔
وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر مفت آٹے کی تقسیم شروع کردی گئی ہے، بلوچستان اور سندھ میں بھی مفت آٹے کی تقسیم شروع ہوجائے گی۔
عمران خان 4 سال سیاسی دہشت گرد بن کر مسلط رہا
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے آئی ایم ایف سے کیے معاہدے پر بات چیت جاری ہے، عمران خان 4 سال سیاسی دہشت گرد بن کر مسلط رہا۔
یہ بھی پڑھیں: دوہرے نظام پر اُٹھنے والے سوالات کا جواب دینا ہوگا، مریم اورنگزیب کا عدلیہ پر وار
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے مخالفین کو جیلوں میں ڈالا، انہوں نے معیشت تباہ کی اور عوام کو بے روزگار کیا، آٹا، چینی، گیس، دوائی سمیت عوام کے منہ سے نوالہ تک چھینا۔
انکا کہنا ہے کہ عوام جانتی ہے عمران خان نے اپنے دور میں مسلسل جھوٹ بولے، عمران خان ملک کو دیوالیہ کر گئے تھے۔
عمران خان اقتدار چھن جانے پر پاگل ہو چکے ہیں
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان الزامات کے جواب دینے کے بجائے جلاؤ گھیراؤ کررہا ہے، پولیس عدالتی وارنٹ پر عملدر آمد کے لئے گئی تو پتھراؤ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے یوٹرن کے علاوہ کچھ نہیں کیا، مریم اورنگزیب
انہوں نے کہا کہ کہتے تھے بیمار ہوں عدالت پیش نہیں ہوسکتا، عمران خان اقتدار چھن جانے پر پاگل ہو چکے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان اسلحہ، غنڈہ گردی اور بدمعاشی سے عدالت کو ڈرا رہا ہے، عمران خان مسلح جتھوں سے لیس ہوکر کل عدالت پہنچا، پولیس لوگوں کی حفاظت کے لئے ہوتی ہے۔



















