ضلع لورالائی سرغنڈ میں بڑے پیمانے پر جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کی جارہی ہے جس پر لورالائی انتظامیہ کی جانب سے جنگلات کی کٹائی کے خلاف کارروائی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سرغنڈ میں جنگلات کی بڑے پیمانے پر غیر قانونی کٹائی کی جارہی ہے جس پر علاقے کے لوگوں نے مزاحمت کرتے ہوئے کاٹے گۓ درختوں کو لے جانے سے روک دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کٹائی کرنے والوں کی جانب سے لاکھوں روپے رشوت دینے کی پیش کش بھی کی گئی تھی تاہم لورالائی انتظامیہ نے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کے خلاف کارروائی کی جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر اور لیویز نے درختوں سے لدے دو ٹرک اپنی تحویل میں لےلئے ہیں۔



















