Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تحریک انصاف کا گورنر خیبر پختونخوا اور الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کا کیس دائر کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے انتخابات کرانے میں دانستہ تاخیر پر گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی اور الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کا کیس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ صوبائی اسمبلی کو تحلیل ہوئے 61دن گذر گئے، حکومت انتخابات کرانے سے مسلسل پس و پیش کررہی ہے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ انتخابات کرانا آئِینی ذمہ داری ہے، کسی حیلے بہانے یا کسی کی خواہش پر انتخابات ملتوی نہیں کئے جاسکتے جبکہ سیلاب، امن و امان اور فنڈز کی کمی کو انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کا بہانہ بھی نہیں بنایا جاسکتا۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود انتخابات نہ کرانا سراسر توہین عدالت ہے۔آئیں پر عمل درآمد نہ ہونے سے ملک اور جمہوریت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں