Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹھٹھہ؛ پانی کی شدید قلت کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری

ٹھٹھہ کے سونڈا شہر میں گزشتہ تین ماہ سے لوگوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے جس پر شہری سڑک بلاک کر کے سراپاِ احتجاج ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں پانی کی قلت کے خلاف جمیعت علمائے اسلام کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مظاہرین نے حیدرآباد  کی قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا ہے۔

 ذرائع نے بتایا کہ دھرنے کے باعث اس وقت آنے جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی جس کی وجہ محمکہ آبپاشی کی نااہلی ہےجس کے نتیجے میں شہریوں کو کئی ماہ سے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

 اس حوالے سے مظاہرین کا کہنا ہے کہ شہر میں پانی فراہم کرنے والی نہر پر تعمیراتی کام گزشتہ کئی ماہ سے التوا کا شکار ہے اور نہر میں پانی چھوڑنے سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں