Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغانیوں کی آزادانہ نقل وحرکت پر پابندی لگانے کا فیصلہ

افغانیوں کی نقل وحرکت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان  نے افغان پناہ گزینوں کے لیے نئی پالیسی بنا لی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق افغان پناہ گزین  اب کسی بھی جگہ آزادانہ نقل وحرکت نہیں کرسکے گے اوراب ان کی نقل وحرکت تھانوں میں اندراج سے مشروط ہوگی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد سمیت دیگرصوبوں اور ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کے لئے افغان پناہ گزینوں کو پہلے سے اپنی انٹری کروانا لازم قرار دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت افغان باشندوں کو متعلقہ تھانے کو پہلے سے آگاہ کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

 نئے شہر میں جانے کا مقصد اور پتہ سے متعلق  بھی تھانہ کو  پہلے سےآگاہ کرنا ہو گا اور تمام افغان باشندوں کا ڈیٹا ایک ہی جگہ جمع کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں بارڈ پر انٹری کے نظام کو  بھی موثر بنایا جائے گا اس کے علاوہ ویزا یا رہائشی اجازت نامہ کی مدت ختم ہونے کی صورت میں  انھیں واپس جانا ہو گا۔

متعلقہ خبریں