محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے سے متعلق پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی، اس لیے 22 مارچ کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے سے زائد ہوگی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب 6 بج کر 14 منٹ جبکہ غروب قمر 7 بج کر 32 منٹ پر ہوگا۔
اس کے علاوہ چاند دیکھنے کے دوران کراچی میں کہیں مطلع صاف اور کہیں ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔



















