Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کی اقتصادی ترقی میں اکاؤنٹنٹس کا کلیدی کردار ہوتا ہے،اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی ترقی میں اکاؤنٹنٹس کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس کی پہلی مسلمان صدر اسماء ریسموکی کی ملاقات ہوئی جس میں حکومت کے معاشی چیلنجوں پر قابو پا کر معشیت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات میں محمد اسحاق ڈار نے اسماء ریسموکی کو پہلی مسلم خاتون صدر بننے پر مبارکباد پیش کی۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملک کے معاشی اور مالیاتی منظرنامے پر روشنی ڈالی اور کہا کہ  کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی میں اکاؤنٹنٹس کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔

اس موقع پر صدر آئی ایف اے سی نے پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے حکومت پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں  کو سراہا۔

ملاقات میں معاونین خصوصی وزیر اعظم طارق باجوہ، اشفاق  تولہ اور فنانس ڈویژن کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں