Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ن لیگ کو بڑا سیاسی دھچکا؛ مسلم لیگ کے سینئر رہنما پی ٹی آئی میں شامل

الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق امپورٹڈ حکومت کی جانب سے دیوار سے لگانے کی سازش کے باوجود سیاسی رہنماوں کے تحریک انصاف پر اعتماد کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے، پاکپتن سے (ن)لیگ اور قصور سے ایک بڑا سیاسی نام تحریک انصاف کا حصہ بن گئے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پاکپتن کے (ن) لیگی ممبر قومی اسمبلی سردار منصب علی ڈوگر اور قصور سے نامور خاتون سیاسی رہنما ناصرہ میو نے ملاقات کی۔

ملاقات میں سردار منصب علی ڈوگر اور ناصرہ میو نے عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی قیادت اور تحریک انصاف کے منشور پر مکمل اعتماد کا بھی اظہار کیا۔

وا ضح رہے کہ محترمہ ناصرہ میو ماضی میں پیپلز پارٹی سے منسلک رہیں، اب آزاد حیثیت میں قصور کی سیاست کا ایک قد آور نام ہیں۔

متعلقہ خبریں