Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمیشہ آئین اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے رہیں گے،عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ آئین اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ توہین عدالت کا کیس ایک بہت اہم ہے اور کل لاہور ہائیکورٹ ہماری توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوگی۔

 

انہوں نے کہا کہ فیصلے سے طاقتوروں کےعدالتی فیصلوں کے احترام کا مستقبل محفوظ ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں؛ مجھے راستے سے ہٹانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا جارہا ہے، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ آئین اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ہمت سے ظلم اور ناانصافی کا مقابلہ کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کل توہینِ عدالت کی ہماری درخواست پر سماعت کررہی ہے، یہ نہایت اہم معاملہ ہے کیونکہ طاقتور حلقوں کی جانب سے عدالتی احکامات کی تعظیم کے مستقبل کا انحصار اسی فیصلے پر ہوگا۔

 

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ جبر و ناانصافی کے خلاف پوری ہمت سے لڑنے کیلئے ہم ہمیشہ آئین اور قانون کی حکمرانی ہی پر کاربند رہیں گے۔

 

متعلقہ خبریں