Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان اغوا؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل

بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان کو اغوا کرنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا ردعمل

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدیق جان نے صحافت کا حق ادا کیا ہے، بے لاگ تجزیئے کئیے، بہترین رپورٹنگ کی، مشکل وقت ہے، انشاللہ گزر جائے گا، تمام دعائیں اور تمام نیک خواہشات تمام وسائل صدیق کے لئے موجود ہیں۔

 

پی ٹی آئی رہنما حسان خاور کا ردعمل

پی ٹی آئی رہنما حسان خاور نے بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آزادیِ صحافت پر ایک اور ضرب، بول نیوز اسلام آباد کے بیوروچیف صدیق جان کو سچ بولنے اور سچ دکھانے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے، حکومت ہروہ آواز بند کرنا چاہتی ہے جو عوامی امنگوں کی عکاسی کرے، کیا ہم آزاد ملک میں رہتے ہیں؟ صدیق جان کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں اور انہیں فوری رہا کیا جائے۔

 

پی ٹی آئی رہنما علی اعوان کا ردعمل 

  پی ٹی آئی رہنما علی اعوان نے بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سچ بولنا جرم بن چکا ہے، صدیق جان نے جس طرح جوڈیشل کمپلیکس سازش کو بے نقاب کیا، وہ فسطائی حکومت برداشت نہیں کرسکی اور باوجود ضمانت کے انہیں گرفتار کر لیا گیا، امپورٹڈ رجیم اظہارِ رائے کے علمبرداروں کے لیے ڈراؤنا خواب بن کر رہ گئی ہے۔

 

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا ردعمل

    پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدیق جان کی گرفتاری صحافیوں کی آواز بندی کی ایک اور کوشش ہے، یہ چاہتے ہیں کہ سارے صحافی اس ناکام رجیم پر تنقید کی بجائے ان کے گن گائیں، لیکن اب تو بین القوامی میڈیا بھی رجیم کی فستاعیت کو ساری دنیا کو دکھا رہا ہے تو کیا انہیں بھی گرفتار کرنا ہے؟

 

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان  کا ردعمل

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بول نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف صدیق جان کی گرفتاری کی مزمت کرتے ہیں، امپورٹڈ حکومت پوری قوم کو جیل میں ڈال دے کیونکہ ان کا ہر مخالف جیل میں ہے، صدیق جان کی گرفتاری آزادی صحافت پر حملہ ہے، صحافیوں کے حقوق کے جھوٹے دعوے کرنے والے رفتہ رفتہ بینقاب ہوچکے ہیں، صدیق جان کا قصور سچ کہنا اور لکھنا ہے، صحافتی تنظیمیں صدیق جان کی رہائی کیلئے آواز بلند کریں۔

 

 پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا ردعمل

 پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدیق جان جیسے نوجوان اور بہادر صحافی کی گرفتاری جرمِ بے گناہی کے علاوہ کچھ نہیں ہے، لندن پلان والا بھگوڑا پورے ملک کی زبانیں بند کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ باقاعدہ طور پر پائن ایپل رپیبلک کے تخت تک پہنچ سکے، صدیق جان، 22 کروڑ پاکستانی تمہارے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا ردعمل 

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدیق جان بہادر اور نڈر صحافی ہے جس نے صحافت کا حق ادا کیا ہے، عدالت کے واضح احکامات کے باوجود اس نوجوان صحافی کو گرفتار کرنا شرمناک ہے، اگر صدیق جان کے ٹویٹس سے بھی خطرہ ہے بہتر ہے سیاست چھوڑ کر بریانی یا نان چنے کی ریڑھی لگا لیں۔

 

پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ کا ردعمل 

پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ نے بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بول نیوز کے اینکر صدیق جان کی گرفتاری قابل مذمت ہے، صدیق جان جیسی توانا، حق سچ کی آواز کو یوں گرفتار کر کے دبایا نہیں جا سکتا، اگر کسی یزید کی بیعت نہ کرنا صدیق جان کا جرم ہے تو یہ جرم ہم بائیس کروڑ لوگ بھی کر رہے ہیں، بزدلو کس کس کو گرفتار کرو گے؟ تمہارا انجام قریب ہے۔

 

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا ردعمل 

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدیق جان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں، پاکستان میں جیسے گرفتاریاں ہورہی ہیں ایسا لگ رہا ہے کہ ملک کی آبادی کم پڑ جائے گی۔

 

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کا ردعمل 

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدیق جان کی گرفتاری انتہائی افسوس ناک حرکت ہے، وہ عدالت سے حفاظتی ضمانت پر ہیں، اسطرح اس انداز میں انکی گرفتاری توہین عدالت ہے، عدلیہ کو اس پر نوٹس لینا چاہیے ورنہ عدالتی احکامات کے ساتھ یہ ہی ہوتا رہے گا، صدیق جان کو عوام کی آواز اٹھانے پر اٹھایا گیا ہے، مذمت پرزور مذمت۔

 

سابق سپیکر اسد قیصر کا ردعمل

سابق سپیکر اسد قیصر نے بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان کو اغوا کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بول نیوز کے بیورو چیف صدیق جان کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں، صدیق جان مڈل کلاس کا ایک تحقیقاتی رپورٹر ہے جس نے محنت سے نام کمایا، امپورٹڈ حکومت آئین، قانون اور عدالتوں کا مذاق اڑا رہی ہے، ضمانت قبل از گرفتاری کے باوجود گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے۔

 

متعلقہ خبریں