Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موجودہ حکومت سے میری جان کو خطرہ ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سے میری جان کو خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان اور امریکی کانگرس رکن مائیک لیون کا ٹیلفونک رابطہ ہوا جس کے دوران پاکستان کی موجودہ صورتحال، خواتین کے اور بچوں پر پولیس کا تشدد اور پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی اداروں کے کردار پر تبادلہ خیال ہوا۔

مائیک لیون نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، جمہوریت اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں آئین، قانون اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، ہم پاکستان میں جمہوریت اور آئین کی عملداری کی جدوجہد کر رہے ہیں، انسانی حقوق کی تنظیمیں پاکستان کی صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔

ضرور پرھیں؛ بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان اغوا

متعلقہ خبریں