پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل شام 4 بجے ہوگا، اجلاس کا 2 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبول اور قومی ترانہ سے ہوگا۔
اجلاس میں 8 فروری کو پیش کی گئی تحریک پر بحث ہوگی۔
وزیرپارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی کی طرف سے ملکی مجموعی صورتحال کے حوالے سے تحریک پیش کی گئی تھی، تحریک میں امن و امان، دہشت گردی سمیت 8 نکات پر بحث کرنے کو کہا گیا تھا۔
اجلاس میں معاشی پالیسی، جموں و کشمیر، قومی اداروں کی تکریم کے معاملات پر بھی بحث ہوگی۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری، بڑہتی ہوئی آبادی، موسمیاتی تبدیلی کے تغیرات کے موضوعات اور ملک کی خارجہ پالیسی پر بھی تحریک میں بحث کی جائے گی۔



















