Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل ِنو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں نئی حکومتوں کے قیام کے باعث کی گئی۔

پنجاب سے ایس ایم تنویر، وزیر توانائی، صنعت، تجارت، سرمایہ کاری اور ہنر سازی، بطور ممبر قومی اقتصادی کونسل تعینات کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا سے حمایت اللہ خان، مشیر خزانہ اور توانائی، بطور قومی اقتصادی کونسل تعینات کیا گیا ہے۔

صدر مملکت نے تشکیل نو کی منظوری آئین کے آرٹیکل 156 ایک کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی۔

متعلقہ خبریں