رمضان المبارک کا آغاز رواں ہفتے کے آخر میں ہو گا اور اس مقدس مہینے میں حکومت نےعوام کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔
وزارت توانائی کے مطابق سحروافطار، تراویح کے اوقات میں بجلی کی فراہمی یقینی ہوگی، اس حوالے سے ملک کی تمام بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ترجمان وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے آپریشن سرکل کی سطح پرکنٹرول روم قائم ہونگے۔
وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ سحرکے اوقات سے ایک گھنٹہ قبل، ایک گھنٹہ بعد میں زیرولوڈمینجمنٹ ہوگی، افطار کے اوقات میں ایک گھنٹہ قبل اور 3 گھنٹے بعد زیرو لوڈمینجمنٹ ہوگی۔
اس کے علاوہ ٹرانسفارمرز خرابی کی صورت میں اضافی ٹرانسفارمر اور ٹرالیاں دستیاب ہوں گی، سب ڈویژن کی سطح پر شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کردی گئی۔



















